مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے گاؤں کش نگرمیں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ اور10سال کی لڑکی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مرنے والے افراد سلیب سے ڈھکے پرانے کنویں پربیٹھے تھے جووزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اورتمام افراد کنویں میں گرگئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے اور 4 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ